سکھوں کی مذہبی کتاب کی بے حرمتی کے خلاف سکھوں کا احتجاج جاری ہے۔مظاہروں کے درمیان 2 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوچکے ہیں۔
ریاست پنجاب کے ضلع بھٹنڈا جھا لندر مالوا سمیت دگر اضلاع میں سکھ برادری کا
احتجاج جاری ہے ۔احتجاج کے پانچویں روز سکھ برادری نے شاہراہیں بلاک کر دیں۔
مظاہرین نے مذہبی کتاب کی بے حرمتی اور چھ روز قبل سکھ برادری پر پولیس کے لاٹھی چارج سے دو افراد کی ہلاکت پر احتجاج کیااور نعرے بازی کی۔